ایکسائز آفس چکوال

طارق پرویز فریدی کی تعیناتی،ایکسائز آفس چکوال میں ہلچل مچ گئی

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس چکوال میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ای ٹی او طارق پرویز فریدی نے ہلچل مچا دی ہے۔ڈائریکٹرایکسائز راولپنڈی تنویر گوندل نے طارق پرویز فریدی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ڈویژن بھر میں غیر تشخیص شدہ اور کم تشخیص شدہ پراپرٹی یونٹس کو تلاش کریگی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کریگی۔کمیٹی کی تشکیل کے بعد محکمے کے کرپٹ عناصر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ایکسائز آفس چکوال

دوسری طرف طارق پرویز فریدی نے چکوال کے علاقے میں بیسٹ وے سیمنٹ کمپنی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا محکمے کی اپیل کو سماعت کے لیے جلد از جلد مقرر کرنے کے لیئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔بیسٹ وے سیمنٹ کمپنی کے ذمے محکمے کا ایک کروڑ4لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس واجب الادا ہے۔

ایکسائز آفس چکوال
یہی نہیں بلکہ طارق پرویز فریدی نے اپنی تعیناتی کے فوری بعد اے ڈی سی آر چکوال کو خط لکھتے ہوئے ٹی ایم اے چکوال کے علاقوں چوا سیدن شاہ، کلر کہار، تلہ گنگ کے بعض علاقوں اور لاوا و بھون کو ریٹنگ ایریا میں شامل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔جس سے محکمے کو ریونیو کی مد میں چکوال سے خاطر خواہ اضافے کا حصول ممکن نظر آنے لگا ہے۔

ایکسائز آفس چکوال

ایکسائز آفس چکوال