طارق فضل چوہدری 55

طارق فضل چوہدری کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے نازک وقت میں امن کے قیام کیلئے ان کی مسلسل سفارتی کاوشیں ، عالمی رہنماؤں سے رابطے اور امن کے لیے سنجیدہ کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ جنگ روکنے اور خطے میں استحکام لانے کے لیے پوری توانائی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

پیر کو ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا، یہ انتھک محنت اور وابستگی ایک ایسے رہنما کی عکاسی کرتی ہے جو صرف بیانات تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے امن کے قیام کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں