کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیاہے۔وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماں سے سیکیورٹی واپس لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔کسی بھی سیاسی شخصیت کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔ غیر مصدقہ اور گمراہ کن خبروں سے اجتناب کیا جائے، سیکیورٹی امور کو سیاست سے نہ جوڑا جائے۔









