جمشید اقبال چیمہ

ضنی انتخاب: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلیں خارج

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلیں خارج کر دیں۔

عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ خیال رہے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ نے لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ الیکشن ٹربیونل کے روبرو اپیل دائر کی، جس میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔