ووٹ 179

ضمیر کہہ رہا ہے پیپلزپارٹی کو ووٹ دوں، منحرف پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ان کا ضمیر کہہ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جائے۔

بدھ کو سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ کے دوران سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ڈھائی برسوں میں ڈیلیور نہیں کیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا ضمیر کیا کہتا ہے سینیٹ میں کس کو ووٹ دیں گے ؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں گا، میرا ضمیر کہہ رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں۔ اسلم ابڑو کے ہمراہ دوسرے منحرف رکن شہریار شر کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے، دونوں ارکان نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور رہیں گے تاہم ووٹ ضمیر کے مطابق دینگے۔

واضح رہے کہ دونوں منحرف ارکان صوبائی وزیر سہیل انوار سیال کے ہمراہ گاڑی میں اسمبلی پہنچے اور ووٹ کاسٹ کرنے بعد دونوں اراکین بلٹ پروف گاڑی میں روانہ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں