پرویز الہٰی 36

ضمنی الیکشن کا لوگوں نے بائیکاٹ کیا،چودھری پرویز الہٰی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیراعیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کا لوگوں نے بائیکاٹ کیا۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ ضمنی انتخابات میں اعلان کرتے رہے لیکن لوگ ووٹ ڈالنے نہیں آئے، مسلم لیگ ن کو بغیر ووٹرز کے الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، پی ٹی آئی کے معاملات میں پیچھے نہیں ہوں، مجھ پر 27 سے 28 کیسز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے، انہیں کوئی گھبراہٹ نہیں، کسی اور کو بھی نہیں ہونی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں