اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے 2026میں ہونے والے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم سے متعلق پیشگوئی کی ہے،ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران محمد آصف نے کہا کہ ہم 2024کے ورلڈکپ میں امریکا سے ہارے جو پہلی بار یہ ایونٹ کھیل رہے تھے، وہ کوالیفائی بھی نہیں کر سکے، انہوں نے یہ ورلڈکپ اس لیے کھیلا کیونکہ وہ میزبان تھے،سابق کرکٹر نے کہا ‘اس وقت جس طرح کی صورتحال چل رہی ہے، امریکا اگلے ورلڈکپ 2026میں پاکستان کو ہرائے گا، میں آپ کو اس بات کی ضمانت دیتا ہوں،محمد آصف نے کہا ‘2026کے ورلڈکپ سے پہلے ہمیں کپتان، کوچ اور کھلاڑیوں کو تبدیل کرنا ہوگا، 2سال منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ ٹیم ہے، یہ وہ 20کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ ہم کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم وہی باتیں دہرا رہے ہیں، اسی لیے میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور جنوبی افریقا جیسی ٹیمیں ایک ساتھ ترقی کر رہی ہیں تاہم ہم اب بھی ایک ہی جگہ پر ہیں۔
