نارووال( رپورٹنگ آن لائن) ضلع نارووال میں انسدادپولیومہم 2فروری تا5 فروری تک جاری رہے گی،مہم میں 1دن کیچپ ڈے ہو گا جس میں مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کوپولیوویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیومہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 3لاکھ 86ہزار 252بچوں کوقطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے مجموعی طورپر 1292ٹیمیں تشکیل دے گئی ہیں اور پولیومائیکروپلان کے مطابق ورکزکی ٹریننگ کاسلسلہ جاری ہے۔









