اوکاڑہ ( شیر محمد)سیکیورٹی برانچ فیلڈ سٹاف کی نشاندہی پر ضلع سے 12 غیر قانونی افغان باشندے زیر حراست ہیں
تمام غیر قانونی تارکین کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کر دیا گیا
فیز ون اور ٹو میں 109 افغان واپس ، 68 رضاکارانہ طور پر جبکہ 41 کو ڈی پورٹ کیا گیا
فیز تھری میں 12 افغان باشندے ہولڈنگ سینٹر میں موجود ہیں
خواتین سمیت پاکستان میں شادی شدہ افغانیوں کے معاملات کا فیصلہ حکومتی پالیسی کے تحت کیا جائے گا
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہر صورت واپس بھجوایا جائے گا
پاکستان بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے