لاہور ہائیکورٹ 45

ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے سے متعلق جواب نہ جمع کرانے پر عدالت حکومت پنجاب پر برہم

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے سے متعلق حکومت پنجاب کی جانب سے جواب نہ جمع کرانے پر اظہار برہمی کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار کرنل مبشر کے وکیل ملک اویس خالد نے دلائل دیے اور موقف اپنایا کہ حکومت پنجاب نے کسی قانونی جواز کیبغیر ضلعی حکومتیں تحلیل کیں، عدالت ضلعی حکومتیں بحال کرنے کا حکم دے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد عدالت پیش ہوئے، عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کوتحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر تحریری جواب نہ آنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کوذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا، تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔عدالت عالیہ نے سماعت 12فروری تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں