ٹرمپ 88

ضرورت پیش آئی تو ایران پر بار بار حملے کریں گے،امریکی صدر

وشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر بار بار حملے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی حملوں سے ایران کے جوہری مقامات تباہ ہو چکے ہیں۔ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا وزیر خارجہ عباس عراقچی ایرانی جوہری تنصیبات کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ ‘نقصان شدید ہے، سب کچھ تباہ ہو چکا ہے’.

یہی میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اور اگر ضرورت پڑی تو ہم دوبارہ ایسا کریں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور ان میڈیا اداروں کو معافی مانگنی چاہیے جنھوں نے امریکی حملوں کی شدت پر سوالات اٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں