تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل نے متعدد ممالک کی طرف سے تنقید کو یہودیوں کے خلاف امتیازی سلوک قرار دیا۔
فرانس اور برطانیہ سمیت 14 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی آبادیوں کی منظوری دینے کی مذمت کی تھی جس پر اسرائیل نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا۔وزیرِ خارجہ گیڈون سار نے کہاکہ غیر ملکی حکومتیں یہودیوں کے اسرائیل کی سرزمین پر رہنے کے حق کو محدود نہیں کر سکتیں اور ایسا کوئی بھی مطالبہ اخلاقا غلط اور یہودیوں کے خلاف امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔
کابینہ نے 11 نئی آبادیوں کے قیام اور آٹھ اضافی آبادیوں کو باقاعدہ بنانے کا جو فیصلہ کیا ہے، دیگر باتوں کے علاوہ اس کا یہ مقصد ہے کہ اسرائیل کو درپیش سکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے۔









