مقبوضہ بیت المقدس (ر پورٹنگ آن لائن )قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز یہودیوں کے مذہبی تہوار’یوم کپور’ پراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
دوسری جانب انتہاپسند یہودی گروپوں بالخصوص مزعومہ ہیکل سلیمانی کے علم بردار گروپوں کے اتحاد نے یہودی مذہبی عناصر سے قبلہ اول پر دھاووں کو وسعت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی سپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔