قبلہ اول 242

صہیونی فوج ،پولیس کی سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا،مقدس مقام کی بے حرمتی

مقبوضہ بیت المقدس (ر پورٹنگ آن لائن)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوئوں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز (بدھ کو) روز سینکڑوں یہودی شرپسندوں نے مذہبی تعلیمات پرعمل درآمد اور تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات ادا کیں۔

اس موقعے پر یہودی آباد کاروں کو فوج اورپولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کاروںکی بھاری اکثریت نے مسجد اقصیٰ کے میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوئوں کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں تیز ہوا جب کہ دوسری طرف فلسطینیوں کو کرونا کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ گزشتہ روز صبح اور شام کے اوقات میں یہودی آباد کار مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے پرانے بیت المقدس اور اس کے اطراف میں تمام داخلی راستوں پر ناکے لگا کرباہر سے فلسطینیوں کے داخلے پرپابندی عائد کردی ہے۔

دوسری طرف یہودی آباد کاروں کو تمام اطراف سے قبلہ اول میں داخلے کی مکمل اجازت حاصل ہے۔درایں اثنا فلسطینی رکن پارلیمنٹ ایمن دراغمہ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج اور اس کے سیکیورٹی ادارے موجودہ عرب حالات، فلسطینیوں کی مجرمانہ خاموشی اور عالمی برادری کی مجرمانہ غفلت سے ناجائز فائدہ اٹھا کر قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دراغمہ نے کہا کہ صہیونی دشمن فلسطینی قوم کے قبلہ اول سے محبت سے خائف ہے اور وہ طرح طرح کے حیلوں اور بہانوں سے مقدس مقام کی بے حرمتی کے لیے یہودی آبادکاروں کو سہولت فراہم کرتا اور فلسطینیوں کو وہاں پر عبادت کی ادائیگی سے روک رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں