صوفیہ احمد 168

صوفیہ احمد کو یوم آزادی کے پروگرام میں بہترین کمپیئرنگ پر خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ صوفیہ احمد کو یوم آزادی کی مناسبت سے امریکہ میں منعقدہ پروگرام میں بہترین کمپیئرنگ پر خصوصی شیلڈ دی گئی ۔ صوفیہ احمد نے یوم آزادی کی مناسبت سے امریکہ میں منعقدکئے گئے خصوصی شو کی کمپیئرنگ کے فرائض سر انجام دئیے ۔

اس پروگرام میں مختلف گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس دی ۔ شو کی بہترین کمپیئرنگ پر انتظامیہ کی جانب سے انہیں کیش ایوارڈ اورخصوصی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں