صوفیہ احمد 182

صوفیہ احمد کاخواتین خصوصاً بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پرتشویش کااظہار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے خواتین خصوصاً بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت اس حوالے سے کوئی قانون سازی کر رہی ہے تو اس پر ہنگامی بنیادوں پرپیشرفت کرے اوراس کا فی الفور نفاذ کیاجائے ، ان واقعات کا ہمارے معاشرے پر بہت منفی اثر پڑ رہاہے جو مستقبل کیلئے انتہائی خوفناک نتائج کا حامل ہوگا۔” این این آئی” سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جب میں اس حوالے سے آوازاٹھا رہی تھی تو جس طرح میری آواز کو سپورٹ کیا جانا چاہیے تھا وہ نہیں کیاگیا بلکہ ایک طبقے کے لوگوں نے مجھے اور میرے خاندان والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔

انہوںنے کہا کہ معاشرے کو اس کے خلاف اپنی آوازبلند کرنا ہو گی ، حکومت سے مطالبہ کیاجائے کہ اس حوالے سے کڑی سے کڑی سزائوں کے قانون کا فی الفور اطلاق کیا جائے تاکہ ایسے لوگ عبرت کا نشان بن سکیں نہیں تو ہمارے بچے کبھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں