حسان خاور

صوبے میں فیملی ایونٹس کرانے کا مقصد سیر و تفریح کو فروغ دینا ہے‘ حسان خاور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ صوبے میں فیملی ایونٹس کرانے کا مقصد سیر و تفریح کو فروغ دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور کی ہدایت پر پنجاب میں ایڈونچر ٹوارزم متعارف کرائی جا رہی ہے جبکہ حسان خاور نے مارچ میں ایڈونچر فیسٹ کروانے کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ ایڈونچر اسپورٹس متعارف کرانے کے لیے جگہوں کا تعین کیا جائے، خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بھی ایڈونچر تقریب رکھی جارہی ہے۔حسان خاور نے کہا کہ واٹر اسپورٹس کے لیے کارآمد واٹر باڈیز کا تعین کیا جائے اور پیراگلائیڈنگ کے لیے بھی مزید جگہیں تعین کی جائیں۔

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ جشن بہاراں کے ساتھ مارچ میں مختلف تفریحی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے کیونکہ فیملی ایونٹس کرانے کا مقصد سیر و تفریح کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سیاحت پنجاب وزیراعظم کی ویژن کے مطابق صوبے کے کلچر کو خوبصورت دکھانے کی کاوش کر رہی ہے۔