بیرسٹر سیف

صوبے میں سولرائزیشن آف ہاؤسز منصوبے کا باقاعدہ اجرا کیا گیاہے،بیرسٹرسیف

پشاور(رپورٹنگ آن لائن) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور فلاحی اور عوام دوست منصوبے کو عملی جامہ پہنایا،صوبے میں سولرائزیشن آف ہاؤسز منصوبے کا باقاعدہ اجرا کیا گی.

وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کے پی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں،،فارم 47 حکومت کی طرح صرف دعووں اور اعلانات پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبے میں سولرائزیشن آف ہاؤسز منصوبے کا باقاعدہ اجرا کیا گیا.

پہلے مرحلے میں 32,500 گھروں کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے ،ای بلاٹنگ کے ذریعے شفاف طریقے سے مستحق گھرانوں کا انتخاب مکمل کیا گیا ہے، کل 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا،سولر یونٹ میں سولر پلیٹس، بیٹری، پنکھے اور لائٹس شامل ہیں،خیبر پختونخوا حکومت کا یہ توانائی بحران کے حل کی جانب انقلابی قدم ہے۔