افغان فورسز 242

صوبے سمنگان میں درہ صوف کا قبضہ طالبان سے واپس لے لیا، افغان فورسز کا دعویٰ

کابل (رپورٹنگ آن لائن)افغان فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے سمنگان کے ضلع درہ صوف کا قبضہ طالبان سے واپس لے لیا۔

ترجمان افغان افواج کے مطابق اب تک طالبان کے زیر قبضہ 24 اضلاع کا قبضہ واپس لیا جاچکا ہے۔افغان افواج کے ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طالبان کے زیر قبضہ تمام اضلاع جلد واپس لے لئے جائیں گے۔افغان افواج کے مطابق ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں