لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور سمیت صوبہ بھر میں دسویں جماعت امتحانات یکم اپریل جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات 20مئی سے شروع ہوں گے۔امتحانات کے بہتر انتظامات کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا۔سیکرٹری ایچ ای ڈی نے تمام متعلقہ افسران وعملہ کیلئے ڈیوٹی روسٹر پلان بھی جاری کر دیا۔
متعلقہ افسران و عملے کو ڈیوٹی روسٹر پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امتحانات کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ،ہیڈ ایگزیمینر،انویجیلیشن سٹاف، موبائل انسپکٹرز،ڈسٹری بیوشن انسپکٹرز،ریزیڈنٹ انسپکٹرز،پیپر سیٹرز،ہیڈ اور سب ایگزیمینرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایچ ای ڈی جاوید اختر محمود نے مراسلے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام افسران و ملازمین بروقت نظم وضبط ساتھ ڈیوٹی کریں۔ امتحانات کے دوران کسی قسم کی کوئی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔