عبد العلیم خان 216

صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا اپنی وزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے اپنی وزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے، عبد العلیم خان نے چند روز قبل وزیراعظم سے ملاقات میں استعفی پیش کیا،دوسری طرف پنجاب کابینہ کے کئی وزرا کے محکموں میں ردوبدل کاامکان ہے، نجی ٹی وی کے مطابق 5وزرا کی وزارتیں خطرے سے دوچار ہوگئیں،

وزیر اعظم پاکستان کی حتمی منظوری کے بعد وزیراعلی پنجاب اقدام اٹھائیں گے،پنجاب میں کئی صوبائی وزرا کی 3سالہ کارکردگی غیر تسلی بخش کے بعد صوبائی وزرا کے محکموں میں ردوبدل کاامکان ہے، وزرا کی کارکردگی کے بارے میں مستند اداروں کی رپورٹس مرتب کرلی گئیں،وزرا کے محکموں میں ردو بدل انکی 3سالہ کارکردگی کی بنا پرہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اقدام اٹھائیں گے،پنجاب کابینہ میں شامل 5وزرا کی وزارتیں خطرے سے دوچار ہیں،

وزیر محنت انصر مجید نیازی کا ممکنہ تبدیلی کی زد میں آنے کاامکان ہے ، وہ اپنے تنقیدی رویے کا کابینہ اجلاس میں برملا اظہار کرچکے ہیں،ترین گروپ کے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ کی وزارتوں کو بھی خطرہ ہے ، اسی طرح حافظ ممتاز کی وزارت میں بھی ردوبدل کاامکان ہے ، عبدالعلیم خان بارے بھی پنجاب کے ایوان اقتدار کے اعلی حلقے ناخوش ہیں،وزیر خوراک بجٹ کے پہلے اجلاس کے بعد اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، عبدالعلیم خان کچھ عرصہ سے کابینہ کے اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہو رہے،وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کا بھی ممکنہ تبدیلی کی زد میں آنے کاامکان ہے ،

وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی وزارت کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال ہے،وزیر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن راشد حفیظ کی کارکردگی بارے بھی تحفظات ہیں، باو رضوان کی وزارت ماحولیات کی کارکردگی بارے بھی تحفظات کااظہار کیا جا رہا ہے،تاہم اتحادی جماعت کی وزارت ہونے کے باعث حتمی فیصلہ نہ ہوسکا،وزارتوں میں پارٹی رہنماوں کو سپیشل کوارڈینیٹر لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جارہاہے۔ پارٹی رہنماوں کو وزرا کے ساتھ ملکر کام کرنے ٹاسک سونپا جاسکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں