رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
٭ ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے تفصیلی دورہ کے دوران کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کئے۔
٭ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،ایم ایس اور فیکلٹی ممبران موجودتھے۔

٭ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ایمرجنسی،آپریشن تھیٹرزاور مریضوں کیلئے دیگرطبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

٭ وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں بستروں کی تعدادکوبڑھایاجارہاہے۔اور لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج کی شاندارسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
جبکہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ٹیچنگ اور ٹریننگ کے شعبہ جات میں بہتری لائی جائے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے کہا کہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی بہتری کیلئے تفصیلی دورہ کرنے پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوروناکی وباء میں شاندارخدمات سرانجام دینے پر ٹیچرآف دی ٹیچرزڈاکٹریاسمین راشدکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر صحت کو پہلے سے زیادہ محنت کرکے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی یقین دہانی دلاتے ہیں۔









