جعفر بن یار
وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ۔

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ احسن سلیم بریار، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ، ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید روف بھی ہمراہ تھے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ نے وفد کا بھر پور استقبال کیا ،جیل انتظامیہ کی جانب سے سلامی پیش کی گئی
فیاض الحسن چوہان نے سیالکوٹ جیل میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر افتتاح کیا۔

وزیرِ جیل خانہ جات نے نئے قائم شدہ کنٹرول روم اور کیبل نیٹ ورکنگ کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کم عمر قیدیوں کے لیے تعمیر کردہ نئے سکول کا بھی افتتاح کیا۔

کچن، جیل فیکٹری، فیمیل وارڈ، بچوں کے پلے روم کا بھی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کیا۔
وزیرِ جیل خانہ جات کو جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں جیل خانہ جات کو ایک جدید اور فلاحی محکمہ بنایا جا رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان






