رپورٹنگ آن لائن۔۔
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن
اور اینٹی نارکوٹکس سردار آصف نکی کی سربراہی ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں پانچ گھنٹے طویل ڈائریکٹرز کانفرنس ہوئی۔
جس میں
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر آصف طفیل ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ریجنل ڈائریکٹرز کے شرکت کی۔
تمام ریجنل ڈائریکٹرز نے ٹیکس ریکوری کے لیئے کی گئے کاوشوں بارے آگاہ کیا ۔ جولائی سے نومبر تک کی گئی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار۔ لاہور ریجن بی، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کی کارکردگی باقی ڈویژنز سے بہتر رہی۔
جبکہ
تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو پراپرٹی ٹیکس اور ہائی وے پر واقع جائدادوں پر ٹیکس کی ریکوری کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت۔ ماہانہ بنیادوں پر پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری کو پرکھا جائے گا۔ اربن یونٹ کی ڈیٹا بیس میں موجود مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت ۔ نئے پراپرٹی یونٹس کو بھی پراپراٹی ٹیکس کے نظام میں لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت ۔ ہائی وے پر موجود جائدادوں کے متعلق ٹیکس پر کاروائی کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
اور
فلاحی اداروں کو ٹیکس کی چھوٹ کی مد میں مجوزہ قانون اور رولز کے مطابق جلد فیصلے کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے آڈٹ ٹیمیں غیر شامل کردہ اور کم ادائیگی والی جائیدادوں کی نشاندہی پر کام کر رہی ہیں اور اس عمل میں شریک کار اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افسران اور عملے کے خلاف سخت تعزیراتی اور انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پراپرٹی ٹیکس دہندگان اپنا پراپرٹی ٹیکس چالان اور این او سی خود حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس مقصد کے لیئے ٹیکس دہندگان کی آگاہی کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ ۔ پانچ مرلہ سے کم رقبہ والی پرانی جائدادوں کے بقایا جات کی معافی کے لیئے حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ ۔ اس اقدام سے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو ریلیف ملے گا ۔
نادہندگان کی جائدادوں کی قرقی اور گرفتاری قانون کے مطابق یقینی بنانے کے لیئے اقدامات کا فیصلہ۔ بڑے نادہندگان کے خلاف حتمی ایکشن لینے کا بھی فیصلہ۔ خالی پلاٹوں کی ملکیت کے اندراج کو یقینی بنانے کی ہدایت ۔ اس مقصد کے لئیے تمام ہاوسنگ سوسائیٹیز سے ریجنل ڈائریکٹرز کو رابطہ کرنے کی ہدایات ۔ بڑھتی ہوئی شہری حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس کے ریٹنگ ایریاز کو فوری طور پر مزید بڑھانے کے لئیے کام کرنے کی ہدایات کی گئی ۔
صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ
ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاران اپنا دیا گیا ٹارگٹ حاصل کرنے کے پرعزم ہیں اور اہلکاروں اور افسران کو دی گئی ہدایات کے مطابق حکومت کے دئیے گئے اہداف سے زیادہ ٹیکس حاصل کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول