لاہور(زاہد انجم سے)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جنرل ہسپتال میں انتہائی خوبصورت جمنیزیم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج اور جنرل ہسپتال پروفیسرڈاکٹرسردارمحمد الفریدظفرپروفیسرڈاکٹرآصف بشیر،ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، صدر ینگ ڈاکٹر زایسو سی ایشن ڈاکٹر حسیب تھنڈ، فیکلٹی ممبران اور وائی ڈی اے کے نمائندگان بھی موجودتھے۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور پرنسپل ڈاکٹرسردارظفرالفرید نے جمنیزیم میں ہرمشین پر خودورزش کرکے معیارکامعائنہ کیا۔
پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ایل جی ایچ میں مرداورخاتون ڈاکٹرزکیلئے جمنیزیم کے اوقات کار الگ الگ رکھے جائیں گے۔انتظامیہ نے جمنیزیم میں مختلف مشینوں بارے ڈاکٹرجاویداکرم کوبریفنگ دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیرصحت نے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرزکی فٹنس کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی بہترین جمنیزیم کے آغازپرپرنسپل ڈاکٹرسردارا لفرید ظفراور ان کی ٹیم کو مبارکباداور شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں کاخیال رکھنے والے ڈاکٹرزکواپنی صحت کابھی خیال رکھناچاہئے۔عام آدمی ایک ڈاکٹرکو صحت منددیکھنے کا خواہش مندہوتاہے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں جمنیزیم کھولنے کیلئے اقدامات کریں گے۔
ڈاکٹرجاویداکرم کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال کے جمنیزیم میں ورزش کیلئے جدیدمشینیں مہیاکی گئی ہیں،ہمیں ایک صحت مندزندگی گزارنے کیلئے صحت مندلائف سٹائل اپناناچاہئے،صحت اللہ پاک کی ایک انمول نعمت ہے،صبح کی سیریاورزش کرنے والے افرادایک صحت مندزندگی گزارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی فٹنس کیلئے جمنیزیم جیسے اقدامات خوش آئندہیں۔پروفیسر الفرید ظفر نے صوبائی وزیر صحت کو ایل جی ایچ میں طبی سہولیات کی فراہمی بارے بھی آگاہ کیا۔