لاہورہائیکورٹ

صوبائی محتسب میجر(ر)اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت کےلئے فل بنچ تشکیل

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے میجر (ر)اعظم سلیمان کی تقرری کےخلاف درخواست کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دے دیا۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ 7 فروری کو سماعت کرے گا۔ تین رکنی فل بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں۔

عدالت نے صوبائی محتسب کا سروس ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان کی تقرری کے بعد بھرتیوں کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے۔درخواست گزارنے مو¿قف اپنایا کہ میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان صوبائی محتسب کی اہلیت پر پورا نہین اترتے۔ صوبائی محتسب کی تقرری کے لیے قانون کی ڈگری رکھنا ضروری ہے جو اعظم سلیمان کے پاس نہیں ہے۔درخواست گزارکا مو¿قف تھا کہ میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان کوعدالتی امور نمٹانے کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

صوبائی محتسب کی تقرری کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مشاورت ضروری ہے جو نہیں کی گئی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان کی بطور صوبائی محتسب تقرری کو کالعدم قرار دے۔