صوبائی سیکرٹری کے حکم پر ای ٹی او ایکسائز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع

رپورٹنگ آن لائن۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکرٹری وقاص علی محمود کے حکم پر ای ٹی او رانا اورنگزیب کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 ہے تحت انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

ایکسائز ٹیکسیشن
انکوائری افسر ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ غازی خان محمد آصف کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سمیر کوانکوائری میں ڈی آر مقرر کیا گیا ہے۔
ایکسائز ٹیکسیشن
صوبائی سیکرٹری نے اپنے آرڈر میں رانا اورنگزیب پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے راولپنڈی میں بطور ای ٹی او ایکسائز تعیناتی کے دوران اپریل، مئی اور جون 2020میں صوبے میں مکمل لاک ڈاون کو نظر انداز کرتے ہوئے پی سی ہوٹل راولپنڈی میں شراب کی فروخت جاری رکھی اور ان تین ماہ کے دوران شراب کی فروخت پر ہوٹل انتظامیہ سے مجموعی طورپر 44لاکھ روپے سے زائد ڈیوٹی(ٹیکس) بھی وصول کیا حالانکہ لاک ڈان کے دوران شراب کی فروخت غیر قانونی عمل تھا۔