اوکاڑہ ( شیر محمد)انہوں نے سینٹر کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ اور تدریسی عمل کا جائزہ کا جائزہ لیا اور ادارہ کے اساتذہ سے خصوصی بچوں کی پڑھائی لکھائی اور غیر نصابی گرمیوں بارے بھی دریافت کیا.
صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن نے خصوصی بچوں سے نصابی سوالات کیے اور ادارہ سپیشل ایجوکیشن کی کمپیوٹر لیب میں خصوصی بچوں کے کمپیوٹر کی مہارت کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب خصوصی بچوں میں گھل مل گئے اور بچوں کے کھیل میں حصہ لیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خصوصی افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی پالیسی پر گامزن ہیں، خصوصی بچے صلاحیتوں میں کسی طور بھی عام بچوں سے کم نہیں ہیں.
خصوصی دیکھ بھال اور توجہ سے سپیشل بچوں کو موثر اور کارآمد بنایا جا سکتا ہے، اساتذہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ دلوائیں، خصوصی بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر پاکستان کا روشن مستقبل بنیں گے، صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب محمد خان رانجھا نے ادارہ گنج شکر اسپیشل ایجوکیشن میں خصوصی بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔