صوبائی سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں

شہبازاکمل جندران۔۔۔

صوبائی سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب وقاص علی محمود اور محکمے کے ڈائیریکٹر جنرل رضوان اکرم شیروانی کی ذات پر ان دنوں انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔

وقاص علی محمود اور رضوان اکرم شیروانی نے فیصل آباد میں بطور ای ٹی او پروفیشنل ٹیکس فرائض انجام دینے والے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر الطاف احمد چیمہ کو لاہور میں ای ٹی او ایکسائز کے پرکشش ترین عہدے پر تعینات کردیا ہے۔

الطاف احمد چیمہ ڈائیریکٹر فیصل آباد احمد سعید کے انتہائی قریب بتائے جاتے ہیں جبکہ ان کے متعلق کرپشن کے کئی معاملات میں بھی ملوث ہونے کے الزامات سامنے آ چکے ہیں۔

تاہم ان کے خلاف کارروائی کرنے یا سزا دینے کی بجائے سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز نے ” نامعلوم ” وجوہات پر انہیں پرکشش عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔اور اس تعیناتی کے دوران دونوں صوبائی افسروں نے اپنی نوکریوں کو داو پر لگاتے ہوئے غیر قانونی طورپر الطاف احمد چیمہ کو OPSبنیادوں پر ای ٹی او تعینات کر دیا ہے۔