پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ حکومت اداروں میں اصلاحات لارہی ہیں،
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا کی چوتھی لہر کانوٹس لیاہے، وزیراعلی نے کورونا سے نمٹنے کےلیے اقدامات اورپیش رفت رپورٹ طلب کی ہے،حکومت کورونا سے نمٹنے کےلیے اقدامات کررہے ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں میں اصلاحات لارہی ہیں، گزشتہ روز ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا سے متعلق لائحہ عمل طے کیاگیا ہے۔