لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامو رگلوکارہ صنم ماروی نے بھارت کے آسکر ایوارڈ یافتہ مایا ناز گلوکار و موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکر دیا۔ایک انٹرویو میں پاکستانی گلوکاری صنم ماروی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں اے آررحمان کے ساتھ کام کروںاور مجھے لگتا ہے کہ انشااللہ میری یہ خواہش پوری بھی ہو گی ۔
انہوںنے کہا کہچاہے جس طرح کی بھی مصروفیات ہوں لیکن ریاضت کے لئے روزانہ ایک گھنٹہ ضرور نکالتی ہوں ،اگر میں اپنی زندگی میں کچھ بدل سکتی توگھر والوں کے کہنے پر شادی نہ کرتی اور وہی وقت اپنے فن کو دیتی ۔صنم ماروی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کاش میں استاد بڑے غلام علی سے مل سکتی ، ان جیسے لیجنڈ گلوکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔









