صنم جاوید 122

صنم جاوید کی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی 24 نومبر کو توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔

صنم جاوید نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عدالت میں پولیس افسران نے مقدمات کی تفصیلات غلط فراہم کیں، عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں