صنم بلوچ

صنم بلوچ پی ایس ایل 6 کا دعوت نامہ موصول ہونے پر بے انتہاء خوش

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ صنم بلوچ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا دعوت نامہ موصول ہونے پر خوش ہیں۔اس خوشی کا اظہار انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا ، ویڈیو میں انہوں نے دعوت نامے کو زوم کر کے بھی دکھایا۔صنم بلوچ نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کو خوب انجوائے کریں گی۔اداکارہ نے اپنے پرستاروں سے ان کی فیورٹ ٹیم کے حوالے سے بھی پوچھا۔پی ایس ایل سکس کے میچز کا آغاز 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا جبکہ ایونٹ کے لیگ میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔