خادم حسین

صنعتی شعبہ میں بجلی کی رعایتی پیکیج کی بحالی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت اور مہنگائی میں کمی ہوگی’ خادم حسین

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے حکومت کی طرف سے صنعتوں کو بجلی کے رعایتی پیکیج کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتوںکو بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف ملے گا اور ان کی پیداواری لاگت میں کمی سے اشیاء سستی اور مہنگائی میں کمی ہوگی ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں صنعتکاروں کے لئے بجلی بلوں میں رعایتی پیکیج شروع کیا گیا جس کے مطابق اضافی یونٹوں پر رعایتی نرخ لاگو ہونگے تاہم رواں سال اپریل میں سکیم کو اچانک ختم کردیا گیا تھا.

اب نیپرا نے حکومت کی درخواست پر بجلی کا رعایتی پیکیج بحال کرنے کا فیصلہ جاری کردیا اس فیصلے کا اطلاق ملک کی تمام صنعتوں پر ہوگابجلی کے رعایتی پیکیج میں30جون2022تک توسیع کردی گئی ہے۔ خادم حسین نے کہا کہ بجلی کے رعایتی پیکیج کا اطلاق 30جون 2022تک کی بجائے مستقل بنیادوں پر کیا جائے ۔تاکہ صنعتی شعبہ حکومت ترقی میں دلجمعی سے اپنا کردار ادا کرکے حکومت کو معاشی طور پر مستحکم کرسکے۔