راجہ عدیل

صنعتوں کو سہولتیں دینے سے ہی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ،معیشت مستحکم ہوگی’راجہ عدیل

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) تاجر رہنما ،آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہور کے صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ صنعتوں کو سہولتیں دینے سے ہی زرمبادلہ کے ذخائر میںاضافہ اور معیشت مستحکم ہوگی انہوںنے وزیراعظم سے تاجروں و صنعتکاروں کی ملاقاتا میں ٹیکس اصلاحات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ اور مشکل ٹیکس نظام کے باعث نئے ٹیکس دہندگان ٹیکس نیٹ ورک میں آتے ہوئے ڈرتے اور ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیںٹیکس نظام میں اصلاحات اور آسانیوں سے ہی حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ کاروبار ی برادی ٹیکس دینے کو تیار ہیں ملکی معیشت کی مضبوطی اور صنعتی ترقی کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے صنعتکاروں اور تاجر برادری سے مشاورت کی جائے اور آسان ٹیکس نظام وضع کیا جائے تاکہ ہر شخص اپنے ٹیکس خوشدلی سے ادا کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرسکے ۔

انہوںنے کہا کہ ٹیکس نظام میں خوف و ہراس کی فضاء کا خاتمہ کیا جائے اور سادہ اور آسان ٹیکس نظام لایا جائے تاکہ ہر شخص اپنے ذمہ کا ٹیکس ادا کرسکے۔انہوںنے کہا کہ پہلے سے ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے اور نئے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو اب تک ٹیکس ادا نہیں کررہے تاکہ پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر ٹیکسوں کی بوجھ میں کمی ہوسکے۔