شیخ رشید 233

صلح صفائی کریں،ایسا نہ ہوایک کے بجائے 10 سال انتظارکرنا پڑے،شیخ رشید

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔اپوزیشن تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے،ایسا نہ ہو کہ ایک سال کی بجائے 10سال انتظار کرنا پڑے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کوکوئٹہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اسی تنخواہ پر کام کرینگی،ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا ہو گا کیونکہ اپوزیشن نے ہارنا ہے اور اسکے بعد بھی ہمیں تنگ کئے رکھنا ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے 7روز قبل پارلیمنٹ اورپارلیمنٹ لاجز ایف سی اور رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امن و امان کا کوئی گلہ نہ رہے،فوج کو بھی بلا سکتے ہیں لیکن اس کی نوبت ابھی یہاں تک نہیں پہنچی۔

شیخ رشید نے کہا کہ انصار السلام،بیت السلام اور پرائیویٹ ملیشیا سمیت کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،مولانا فضل الرحمن سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر مولانا غفور حیدری نے بھی فلائٹ میں مجھ سے یہی گلہ کیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شیخ مقصود چپڑاسی کے بارے میں شہباز شریف ہی بہت بہتر بتاسکتے ہیں کیونکہ انکا قریبی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں