صلاح الدین سیریز 117

صلاح الدین سیریز کاپاک ترک مشترکہ منصوبہ دوستی کے نئے باب کا آغاز ہے’عدنان صدیقی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارعدنان صدیقی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ترکی کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے لیے اپنا عزم آگے بڑھاتے ہوئے دوستی کے نئے باب کا آغازکیا ہے، یہ منصوبہ ہماری انڈسٹریز اورناظرین کی کامیابی ہے جو مستقبل میں اچھے مواد کے منتظر ہیں۔

ایک انٹرویو میں عدنان صدیقی نے کہاکہ ہمیں مستقبل میں بھی اس طرز کے جوائنٹ ونچرکرنے چاہئیں بلکہ فلم انڈسٹری میں بھی اسی فارمولے پر عمل پیرا ہونا چاہیے تاکہ انڈسٹری کو وسیع سرمایہ کاری میسر آ سکے اور بڑے بجٹ کے منصوبے بن سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں