سندھ ہائی کورٹ

صدر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف دائر درخواست خارج

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے صدر میں تجاوزات کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

سندھ ہائیکورٹ میں صدرکے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جسے منگل کوعدالت نے غیر موثر قرار دے کر خارج کیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ایمپریس مارکیٹ سمیت صدر سے تجاوزات کاخاتمہ کردیا گیا ہے اور تجاوزات کے خاتمے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کا کوئی جواز نہیں بنتا لہٰذا عدالت کی نظر میں یہ درخواست غیر مو¿ثر ہے جسے خارج کیا گیا۔