فلسطینیوں پر مظالم 218

صدر کی اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری رہنا گھنائونی بات ہے۔

اپنے بیان میں صدر عارف علوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری رہنا گھنائونی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ نمازیوں پر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔صدر پاکستان نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں، اخلاقیات پر مبنی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں