ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر پوتن سے پیر کو بات چیت متوقع

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ کیخاتمہ کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کریں گے۔فرانسیسی ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ یوکرین میں جنگ بندی کے لئے پیر کو پوٹن سے فون پر بات کریں گے.

جس کی تصدیق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سے بات چیت میں کی ہے۔صدر ٹرمپ اپنے ٹیلی فونک رابطے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یوکرین میں جنگ بندی کے لئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے ۔