واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن) صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران لاکھوں امریکیوں کے لیے معاشی
امداد کی فراہمی کی غرض سے ایک انتظامی حکم نامے اور تین یاداشتوں پر دستخط کیے۔ بیڈ منسٹر، نیوجرسی میں
واقع اپنے گالف کورس میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ اس حکم نامے کے تحت چار اقدامات کیے جارہے ہیں۔
بے روزگاری کا سامنا کرنے والے امریکی شہریوں کو مالی امداد جاری رہے گی۔ایک لاکھ ڈالر سے کم آمدنی والے امریکیوں کو
ٹیکس میں رعایت دی جائے گی۔طالب علموں کے لیے قرضوں کی واپسی میں التوا جاری رہے گا۔
لوگوں کو گھروں سے بے دخل کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔