واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی مندوب مائیک والز نے کہا ہے کہ ایران خبردار رہے صدر ٹرمپ نے تمام آپشنز میز پر رکھے ہوئے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مائیک والز نے کہا کہ صدر ٹرمپ باتوں نہیں ایکشن والے شخص ہیں۔امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران میں قتل عام رکنا چاہیے۔ انہوں نے ایران پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی سازش میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا، کہا بہت ہوگیا۔
ایرانی حکومت کے مظالم ختم کرنا ہوں گے۔امریکی مندوب نے ایران کو مذہبی نظریات کے نام پر امریکا اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ اور دہشتگردی اسپانسر کرنے والا ملک قرار دیا، اور کہا کہ ایرانی رجیم کو صورتحال کا سزاوار قرار دیا جائے گا۔گزشتہ روز ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا مظاہرین کے خلاف تشدد جاری رکھنے کی صورت میں سخت ردعمل دے گا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، گرین لینڈ سے متعلق دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔









