اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی سکیورٹی ایجنسی کی طرف سے دہشت گرد گلزار امام شمبے کو گرفتار کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو ایک ٹوئٹ صدر مملکت نے کہا کہ میں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کو انتہائی نفیس اور گہرے آپریشن کے بعد اس گرفتاری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ درحقیقت ایک بڑی کامیابی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس طرح کی منصوبہ بند کارروائیاں بلوچستان میں امن اور خوشحالی لانے میں بہت مددگار ثابت ہوں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں آئی ایس آئی، اس کی قیادت اور عملہ کا شکر گزارہوں جنہوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا اور اسے کامیاب بنایا۔