اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوات میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔
اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے دھماکے میں شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہارِ افسوس کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگرد عناصر نہ صرف ملک و قوم بلکہ اِنسانیت کے دشمن ہیں۔
صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔