صدر مملکت

صدر مملکت کا ہرنائی میں ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہرنائی میں ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی ، شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ۔

صدر مملکت نے میجر منیب ، میجر خرم شہزاد ، صوبیدار واحد ، نائیک جلیل ، سپاہی عمران اور سپاہی شعیب کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔صدر مملکت نے شہداء کو وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے پر خراج ِ عقیدت پیش کیا ہے ۔