آصف علی زرداری

صدر مملکت کا جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 21 شہریوں اور 4 ایف سی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا، مؤثر کارروائی میں 33 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔

صدر مملکت نے مسافروں کو بازیاب کرانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، آصف علی زرداری نے جام شہادت نوش کرنے پر 4 ایف سی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔