آصف علی زرداری

صدر مملکت کا بنوں کینٹ پر حملے کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔

بدھ جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ مزاحمت کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کا خاتمہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے واقعے میں 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے واقعے کے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔