صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی فتح ٹو میزائل کے کامیاب تجربے پر دفاعی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فتح ٹو میزائل کے کامیاب تجربے پر دفاعی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ محنت اور لگن قومی سلامتی کے تحفظ اور تکنیکی مہارت کو آگے بڑھانے کے لیے ہمارے عزم کو ظاہرکرتی ہے۔