صدر مملکت

صدر مملکت نے نئے چیئرمین نیب کی تقرری کےلئے 6 نام طلب کرلئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیئرمین نیب کی تقرری کےلئے 6 نام طلب کرلئے، اپوزیشن لیڈر کی رضامندی کے بعد نئے چیئرمین نیب کی حتمی تقرری کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیراعظم عمران خان کو نئے چیئرمین نیب کی تقرری کےلئے خط لکھیں گے جن میں ان سے نئے چیئرمین کے ناموں کےلئے 6 افراد کی لسٹ مانگی جائے گی، وزیراعظم کی جانب سے چھ افراد کے نام کی لسٹ بھجوائے جانے کے بعد وہ نام قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو بھجوائے جائیں گے جب تک نئے چیئرمین نیب کے نام کا اعلان نہیں ہو جاتا اس وقت تک موجودہ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال یہ کام کرتے رہیں گے، نئے ناموں پر حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق رائے نہیں ہوتا تو یہ معاملہ قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا جائے گا