اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 22دسمبر کو طلب کر لیا،جس میں آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں ترمیمی فنانس بل پیش کیا جائیگا۔
ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ 22 دسمبر 2021کو شام 4بجے طلب کر لیا ہے ۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54کی شق (1)کے تحت طلب کیا ہے۔یہ اجلاس موجود قومی اسمبلی کا 39واں اجلاس ہو گا۔اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس13دسمبر کو طلب کیا تھا جسے پارلیمنٹ ہاﺅس میں او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا ۔اب قومی اسمبلی کا اجلاس 22دسمبر کو طلب کیا گیا ہے